5 مارچ 2015 - 03:52
تکریت اور فلوجہ سے دہشت گردوں کا فرار جاری

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تکریت میں عراقی فوج اور سکیورٹی فورسز کے بھرپور اور کامیاب آپریشن کے بعد ایک سو چالیس دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرگئے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ داعش کے دہشت گرد فلوجہ اور تکریت پر عراقی فوج اور عوامی فورس کے حملوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا شکار ہیں اور ان کے حوصلے بہت زیادہ پست ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان شہروں سے فرار کر رہے ہیں- عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تقریبا تیس فیصد دہشت گرد عناصر عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے فلوجہ سے بھاگ گئے ہیں- صلاح الدین کی آپریشنل کمان میں بھی ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کو سامرا شہر کے شمال میں کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور وہ الدور شہر میں ایک رہائشی کمپلیکس کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے میں مصروف ہے- عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کے روز اس کالونی کو داعش کے دسیوں افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کے بعد آزاد کرالیا تھا؛ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے بھی تینتیس افراد زخمی ہوئے تھے-

.......

169